تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے،اویس احمد غنی

جنگ نیوز -
پشاور…گورنر خیبر پختونخواہ اویس احمد غنی نے کہا ہے کہ غیرملکی ایجنڈے پر عمل پیرا دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔مہمند ایجنسی کے ہیڈکوارٹر غلنئی میں یکہ غنڈ خودکش حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخواہ اویس احمد غنی نے کہا کہ شدت پسند اسلام کے نام پر ملک میں فساد پھلاکر ملک کو کمزور کر رہے ہیں لیکن وہ ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔گورنر خیبر پختونخواہ نے یکہ غنڈ خودکش حملے میں جاں بحق84 افراد کے لواحقین میں تین تین لاکھ اور96 زخمیوں میں ایک ایک لاکھ روپے کے امداد چیک تقسیم کیے۔اس موقعے پر گورنر نے یکہ غنڈ بازار کی بحالی کے لیے قائم فنڈ میں15 لاکھ روپے اور سانحے میں جاں بحق خاصہ دار فورس اور لیویز اہلکاروں کے ورثا کے لیے ایک ایک سرکاری ملازمت کا بھی اعلان کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.