5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لاہور:درجہ حرارت میں کمی،لوگوں کی بڑی تعدادنے پکنک منائی
جنگ نیوز -
لاہور…مون سون بارشوں کے بعد درجہ حرارت میں واضح کمی آئی ہے،موسم میں اس خوش گوار تبدیلی سے لطف اندوز ہونے کیلئے اہلیان لاہور کی بڑی تعداد نے اتوار کی چھٹی کا دن پارکوں اور تفریحی مقامات پر گزارا۔مون سون بارشوں کے بعد گرمی کا زورٹوٹ گیا ہے تاہم بند کمروں میں حبس کی سی کیفیت رہتی ہے،ایسے میں بجلی کی بار بار لوڈشیڈنگ اور حبس کے ستائے اہلیان لاہور کی بڑی تعداد نے اتوار کا دن مختلف پارکوں اور سیر گاہوں میں گزارا،ان میں بچے بھی تھے اور بوڑھے بھی۔ فیملیز کی بڑی تعداد نے بھی موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے پارکوں کا رخ کیا،جو پکنک سے بھر پور لطف اٹھانے کیلئے مختلف انواع واقسام کے کھانے بھی اپنے ساتھ لائی ہوئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موسم اچھا ہو تو وہ گھروں میں بند ہو کر نہیں رہ سکتے۔