5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جعلی ڈگری والوں سے مراعات کی رقم واپس لی جائے ،حنیف طیب
جنگ نیوز -
بہاول پور…سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما حاجی حنیف طیب نے کہا ہے کہ جعلی ڈگری پر منتخب ہونے والوں کو آئندہ انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی لگانے کے ساتھ جعلی ڈگری پر منتخب ہونے کے بعد وزیر بننے والوں سے الاؤنسز اور مراعات کی رقم بھی وصول کی جائے۔بہاول پور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل حاجی حنیف طیب نے کہا کہ جعلی ڈگریوں پر عوام کو دھوکا دیکر انتخابات لڑنے والوں پر آئندہ انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی لگائی جائے اور جعلی ڈگری پر الیکشن کے بعد وزیر بننے والوں سے الاؤنسز اور انکو دی گئی تمام مراعات پر خرچ ہونی والی رقم بھی وصول کی جائے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ داتا دربار صوبائی حکومت کی مجرمانہ غفلت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سات اگست کو شہدا داتا دربار کے چالیسویں کے موقعے پر داتا دربار لاہور میں ایک بڑا اجتماع ہوگا جس کے بعد پارلے منٹ ہاؤس اسلام آباد تک مارچ بھی کیا جائے گا۔