5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
حیدرآباد میں ڈاکوؤ ں کو زندہ جلانے کی کوشش،پولیس بچا کرلے گئی
جنگ نیوز -
حیدرآباد …حیدرآباد میں ڈکیتی کے دوران دکانداروں اور شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو پکڑلیا۔ڈاکوؤں پر شدید تشدد کے بعد شہریوں نے ڈاکوؤں کو جلانے کی کوشش کی تاہم پولیس دونوں ڈاکوؤں کو بکتر بند گاڑی میں لے گئی۔پولیس کے مطابق مارکیٹ تھانہ کے حدود میں دو ڈاکوؤں نے اناج منڈی میں تاجر دھرمو مل کے آفس میں داخل ہوکر لوٹ مار کی کوشش کی اور شور مچانے پر دکانداروں اور شہریوں نے دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ لیا۔اور شدید تشدد کے بعد جلانے کی بھی کوشش کی تاہم دو گھنٹے بعد پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور مشتعل شہریوں پر لاٹھی چارج کے بعد دونوں ڈاکوؤں کو چھڑا کر بکتر بند گاڑی میں ڈال کر لے گئی ۔گرفتار ڈاکوؤں کے نام اقبال شیخ اور جنید بھٹی بتائے جاتے ہیں۔