5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
شاہ فیصل اور اورنگی سیکٹرز کے کارکنان سے رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 103-Bکے کارکن شاہد محمد صدیقی کے والد شبیر محمد صدیقی اور ایم کیوایم اوراورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 120کے کارکن کے حنیف پٹنی کے والد محمد ہاشم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس اظہار کیا ہے ۔ ے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی۔رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین) علاوہ ازیں ایم کیوایم کے متحدہ سوشل فورم کے انچارج لونگ خان چنا اور رکن یوسف منیر شیخ نے معروف گلو گار سلیم شہزاد کی رہائش گاہ واقع شادمان جاکر ان کی عیادت کی اور قائد تحریک الطاف حسین کی خیر یت دریافت کی اور گلد ستہ پیش کیا ۔ وہ کچھ دیر سلیم شہزاد کے ہمر ارہے اور ان کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے دعا بھی کی ۔