تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ، نواز شریف سے رابطہ کیا تھا، وزیراعظم

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے میاں محمد نوزشریف سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تھیلیکن وہ سفر پر تھے اس لئے ان سے بات نہیں ہو سکی تھی تاہم جنرل کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ خالصتاً انتظامی معاملہ تھا اس لئے کسی سیاسی جماعت سے مشاورت نہیں کی ہے۔لاہور میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہا کہآرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع،نوازشریف کوفون کیا تھا،نوازشریف سے فون پر بات نہ ہوسکی ،وہ سفر میں تھے،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع انتظامی معاملہ تھا اس لئے کسی سیاسی جماعت سے مشاورت نہیں کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں آپریشن کے خاتمے پروہاں جمہوریت کا تحفہ دینگے۔انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم سیاست کی نذرہوگیاتاہمبھاشا ڈیم کوسیاست کی نذرنہیں ہونے دیا۔انہوں نے بتایا کہ ہفتے میں 2چھٹیوں سے روزانہ 1500میگا واٹ بجلی کی بچت ہورہی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ القاعدہ کی قیادت کی پاکستان میں موجودگی کاامریکی الزام پہلی بارنہیں لگا ،لیکن امریکااورپاکستان کے درمیان اعتماد کی فضا کو مزید بہتر بنانا ہوگا،ہم نے پوری قوم کو دہشت گردی کیخلاف جنگ میں متحد کیا،کوئی سیاستدان یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ کسی دہشت گرد یا انتہا پسندکیساتھ ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت اگرناکام ہوتی ہے توپھر ملک کون سنبھالے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.