تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پنجاب اوربلوچستان میں سیلاب پر الطاف حسین کا اظہارافسوس

جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے پنجاب اوربلوچستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پرہونے والے جانی ومالی نقصانات پر دلی افسوس کا اظہارکیاہے۔اپنے ایک بیان میں انھوں نے قدرتی آفت کے نتیجے میں بلوچستان میں بارکھان،کوہلو،نصیرآباداورپنجاب میں راجن پور اوردیگر علاقوں میں کئی دیہات کے زیرآب آنے اوربڑے پیمانے پر ہونے والاجانی ومالی نقصان افسوسناک ہے اورمتحدہ قومی موومنٹ مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرہ افرادکے غم میں برابرکی شریک ہے ۔ الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افرادکیلئے دعائے مغفرت کی اورلواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیا۔ الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ سیلاب کے نتیجے میں تباہ ہونے والے علاقوں میں بحالی کے کاموں پرخصوصی توجہ دی جائے،جومتاثرہ افرادکھلے آسمان تلے رہنے پرمجبورہیں انہیں محفوظ اورمناسب مقامات پر منتقل کیاجائے اورسیلابی ریلہ جن علاقوں سے گزرنے والاہے ان علاقوں کوبھی تباہی سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ۔دریں اثناء قائدتحریک الطاف حسین نے ایم کیوایم حیدرآباد زون کے تحت ”میرا حیدرآباد “ ہفتہ صفائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر ذمہ داران و کارکنان اورحق پرست وزراء ، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کوزبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ ایم کیوایم کے کارکنان عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ ”میرا حیدرا ٓباد “ ہفتہ صفائی مہم میں ایم کیوایم کے کارکنان نے شاہراہوں ، سڑکوں ، گلی کوچوں ، چوراہوں ، بازاروں ، مارکیٹوں سے ہزاروں ٹن کچراٹھکانے لگایا ، دیواروں ، فت پاتھوں ، میدین پر رنگ روغن ، اسٹریٹ لائٹس کی تبدیلی ، نالیوں کی صفائی ، پارک اور گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کے کام انجام دیئے اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا اور پودے بھی لگائے جس سے شہر کو نہ صرف خوشگوار ماحول فراہم ہوا بلکہ شہریوں میں صفائی و ستھرائی کا رجحان بھی اجاگر ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ”میرا حیدرا ٓباد “ کے عنوان سے صفائی کی مہم فلاحی اور مثبت سرگرمیوں کی بڑی مثال ہے جس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے کہاکہ صفائی نصف ایمان ہے اور ایم کیوایم حیدرآباد زون کے ذمہ داران و کارکنان اور عوام نے ”میراحیدرآباد “ ہفتہ صفائی مہم میں بھر پور حصہ لیکر ثابت کردیا ہے کہ وہ نہ صرف امن پسند ہیں بلکہ صفائی پسند بھی ہیں ۔ الطاف حسین نے میرا حیدرآباد ہفتہ صفائی مہم میں حصہ لینے والے ایم کیوایم حیدرآباد زون کی زونل کمیٹی ، سیکٹر و یونٹ کے ذمہ داران ، حق پرست وزراء ، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ،ایک ایک کارکن ، عوام اور حیدرآباد کی انتظامیہ کو زبردست خراج تحسین اور شاباش پیش کی ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.