5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اچھی روایت نہیں ہے، قاضی حسین
جنگ نیوز -
کراچی…سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع اچھی روایت نہیں ہے ،انھوں نے کہا کہ صرف وزیرستان میں نہیں پورے قبائلی علاقوں میں آپریشن جاری ہے ۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے قاضی حسین احمد نے کہا کہ آرمی چیف کا عہدہ ایک سرکاری ملازم کا ہوتا ہے اور انہیں یہ توسیع قبول نہیں کرنی چاہیے تھی۔ انھوں نے کہا کہ صرف وزیرستان میں نہیں پورے قبائلی علاقوں میں آپریشن جاری ہے اور پاکستان میں ڈرون حملے حکومت کی مرضی سے ہورہے ہیں۔قاضی حسین نے کہا امریکی مداخلت کی و جہ سے حکومت نہیں چل رہی جبکہ مشرف دورکی پا لیسیاں جاری ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہماری حکومت کہتی ہے کہ وہ امریکہ کی صف اول کی اتحادی ہے۔سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی کی سب سے بڑی وجہ امریکی مداخلت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملکی مسائل حل کرنے کے لیے متبادل پالیسیاں دینی جماعتوں کے پاس ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت کو سینٹرل ایشیا تک کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پاک افغان ٹریڈ معاہدہ ہوا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے میں شامل ایک جماعت حکومت سے کچھ اور ہم سے کچھ اور کہتا ہے جب پالیسیاں مختلف ہوں تو ایک پالیسی پر کیسے چلا جاسکتا ہے ۔