تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن اپنا قبلہ درست کرے،خالد آرائیں

جنگ نیوز -
لاہور…کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین خالد آرائیں کا کہنا ہے کہ پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کیبل آپریٹروں کے درمیان دراڑیں ڈال رہی ہے وہ اپنا قبلہ درست کرے۔لاہور میں ملک بھر سے آئے ہوئے کیبل آپریٹرز کی پاکستان کیبل میڈیا سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے مقابلے میں مفاد پرست ٹولہ کھڑا کیا جار ہا ہے۔ چینل ان کے مقابلے میں کچھ نہیں وہ انہیں آگے پیچھے کردیں گے۔ انھوں نے کیبل ٹی وی کو انڈسٹری کا درجہ دینے، ان ہاؤس کے نئے ٹیرف کو واپس لینے، حال ہی میں جاری کئے گئے250 لائسنس منسوخ کرنے، کا مطالبہ کیا۔ سمٹ سے مرکزی صدر ملک فرقان، پنجاب کے چیئرمین رانا زاہد، جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری طاہر جاوید،سندھ سے ڈپٹی سیکرٹری جنر ل محمد فیصل نے بھی خطاب کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.