5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ڈاکٹر صغیر اور فیصل سبزواری کا اسپتالوں کا دورہ، زخمی کارکنان کی عیادت
جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صغیر احمد اور حق پرست صوبائی وزیر فیصل سبزواری نے کراچی کے جناح اسپتال اور لیاقت اسپتال کا دورہ کیا اور مسلح دہشت گردوں کی فائر نگ سے زخمی ہونے والے ایم کیوایم گلستان جوہر سیکٹر یونٹ بی کے کارکنان رضوان ہاشمی ، ذیشان اسماعیل اور احمد علی کی عیادت کی اور قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے ان کی خریت دریافت کی ۔ انہوں نے زخمی کارکنان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔دریں اثناء حیدرآباد میں حق پرست ارکان قومی اسمبلی طیب حسین،صلاح الدین اور صوبائی وزیر زبیر احمد اور رکن صوبائی اسمبلی اکرم عادل نے گز شتہ روز حید د آباد میں جیونیوز کی گاڑی پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے جیونیوزکے رپورٹرانور کمال اور ڈرائیور نسیم کی عیادت کی اور قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے ان کی خیر یت دریافت کی۔انہوں نے انور کمال اور نسیم سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی۔اس مو قع پرایم کیوایم حید دآباد زون کے اراکین بھی موجود تھے۔