تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک کے زیادہ تر علاقوں میں کل سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر،شمالی مشرقی پنجاب اور سندھ میں بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ گلگت بلتستان سمیت شمالی علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم زیادہ تر خشک رہنے کی توقع ہے ۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا، تاہم سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر بارش ہوئی، اتوار کو سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں43 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا، اسلام آباد میں درجہ حرارت38،پشاور39 کراچی35 لاہور34 کوئٹہ میں37 سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔ مظفرآباد میں درجہ حرارت37 گلگت36 مری میں24 اور فیصل آباد میں37 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.