تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ٹوبہ ٹیک سنگھ :رشتے سے انکار پر فائرنگ ،دو بہنیں قتل ،ملزمان فرار

جنگ نیوز -
ٹوبہ ٹیک سنگھ ... ٹوبہ ٹیک سنگھ کی نواحی بستی میں رشتے سے انکار پر3 مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو بہنوں کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے،پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ٹوبہ ٹیک سنگھ کی نواحی بستی مدینہ کالونی کے رہائشیوں نے بتایا کہ 3ملزموں سلامت،شہبازاورایک نامعلوم نے رشتے کے تنازع پر اپنے گھر میں موجود دو بہنوں شازیہ اور نازیہ کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا،انہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچایا گیا جہاں دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں،اہلخانہ کے مطابق ملزم مقتولہ لڑکیوں کے ماموں زاد بھائی ہیں،پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر تفتیش شروع کر دی ہے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.