تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پاک افغان مذاکرات:بھارتی مفادات کو بھی مد نظر رکھا جائے ،ہالبروک

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکا کے خصوصی نمائندے رچرڈ ہالبروک نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بات چیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امریکی مقاصد کیلئے اچھا اقدام قرار دیا ہے۔ اور کہا ہے کہ بھارتی مفادات کو بھی مدنظر رکھا جائے۔امریکی ٹی وی چینل سی این این کے فرید زکریا کو انٹرویو میں ہالبروک نے ان خدشات کو رد کردیا کہ افغان صدر حامد کرزئی امریکی انخلا کی پیش بندی کے طور پر اسلام آباد سے علیحدہ ڈیل کی کوششیں کررہے ہیں۔ ہالبروک کا کہنا تھا کہ صدر کرزئی اور پاکستانی آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی ملاقات سمیت دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے درمیان حالیہ بات چیت ایک اچھا اقدام ہے۔ بات چیت کے بغیر آگے نہیں بڑھا جاسکتا۔ اور امریکا کی بھی یہ پالیسی ہے کہ اسلام آباد اور کابل کے درمیان تریسٹھ سال پرانی تاریخی خلیج کم ہو۔ اور وہ بھارت سمیت دیگر پڑوسیوں کے اسٹرٹیجک مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے مشترکا مقاصد کے حصول کیلئے مل کر کام کریں۔ یہ پالیسی مشکل ضرور ہے مگر آگے بڑھ رہی ہے۔ اور اسی کے ذریعے امریکا اپنے علاقائی، عالمی اور قومی سیکیورٹی مفادات کو پورا کرسکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ہالبروک نے کہا کہ صرف طالبان کیخلاف لڑائی اور قبائلی علاقوں میں عسکریت پسندوں کی سرکوبی کیلئے ہی اہمیت دینے کے بجائے پاکستان سے مجموعی طور پر ایک ملک کے طور تعلقات کو فروغ دینا ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.