تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

امریکا: ریاست آئیوا میں سیلاب ، کاروباری مراکز اور مکانات متاثر

جنگ نیوز -
امریکا: ریاست آئیوا میں سیلاب ، کاروباری مراکز اور مکانات متاثر

واشنگٹن…امریکی ریاست آئیوا میں شدید بارشوں کے بعد ڈیم میں شگاف پڑھنے کے باعث سیلاب سے بڑے پیمانے پر کاروباری مراکز اور مکانات متاثر ہوئے۔ جس کے نتیجے میں لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ مشرقی آئیوا میں دیلی جیل میں 9 میٹر چوڑا شگاف پڑھ جانے کے باعث دریائے مکوکیٹا میں تغیانی سے قریبی قصبہ مونٹیکیلو کی آبادی زیر آب آئی۔جس کے نتیجے میں 50 گھر اور 20 تجارتی مراکز کو نقصان ہوا۔دیلی جھیل کے حکام کے مطابق سیلاب کے باعث ڈیم میں پانی بھر جانے سے بند کا اوپری حصہ ٹوٹ گیا جبکہ قریبی آبادیاں جھیل کی سطح سے نیچے ہونے کی وجہ سے جانی نقصان سے بچانے کے لئے نشیبی علاقوں کو خالی کرالیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.