تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کوئٹہ : کباڑی مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر رات گئے قابو پالیا گیا

جنگ نیوز -
کوئٹہ : کباڑی مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر رات گئے قابو پالیا گیا

کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر واقع کباڑی مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر ساڑھے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد رات گئے قابو پالیا گیا۔ سی سی پی او کوئٹہ کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائے گی۔آتشزدگی سے متعددگاڑیوں اور ڈیڑھ سو سے زائد دکانوں کو نقصان پہنچا۔ آگ بجھنے کے باوجود علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا ئے ہوئے ہیں جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق آگ ڈبل روڈ پر کباڑی مارکیٹ کے عقب میں واقع منی پیٹرول پمپ میں لگی جو دیکھتے دیکھتے قریبی مارکیٹ تک پھیل گئی اور اس نے موٹر ورکشاپس ، اسپئر پارٹس اوردیگر دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ۔آگ سے کباڑی مارکیٹ میں قالین، پرانے کپڑوں اور کمبلوں کی درجنوں دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں اس دوران فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردیں اور رات گئے آگ پر قابو پالیا گا تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.