5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
شمالی افریقہ: القاعدہ کے ایک گروپ نے فرانسیسی یرغمالی کو قتل کردیا
جنگ نیوز -
شمالی افریقہ: القاعدہ کے ایک گروپ نے فرانسیسی یرغمالی کو قتل کردیا
پیرس…شمالی افریقہ میں القاعدہ کے ایک گروپ نے فرانسیسی یرغمالی کو قتل کر دیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق شمالی افریقہ میں القاعدہ کی ذیلی تنظیم کے سربراہ کی جانب سے آڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ انھوں نے اپنے6 ساتھیوں کے بدلے78 سالہ فرانسیسی امدادی کارکن مائیکل جرمینیو کو ہلاک کر دیا ہے ۔گزشتہ روز صحرائے صحارا میں موریطانیا اور فرانس کی فوج نے فرانسیسی یرغمالی کی رہائی کے لیے القاعدہ سے وابستہ تنظیم کے ٹھکانے پر حملہ کرکے متعدد افراد کو ہلاک کردیا تھا ۔فرانس کے صدارتی ترجمان کے مطابق مائیکل جرمینیو کو شمالی نائیجر کے علاقے سے اپریل میں اغوا کیا گیا تھا ۔