5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پیرس میں فلم ’ کراٹے کڈ‘ کاپریمیئر
جنگ نیوز -
پیرس میں فلم ’ کراٹے کڈ‘ کاپریمیئر
پیرس …پیرس میں ہالی وڈ فلم ’ کراٹے کڈ‘ کاپریمیئر کیا گیا۔مارشل آرٹ فلموں کے شہنشاہ جیکی چن آج کل اسمتھ فیملی کے ساتھ فلم کراٹے کڈ کی تشہیر کے لیے دنیا کے دورے پر ہیں۔کراٹے کڈ کا پریمیئرپیرس کے ایک پگوڈا نما سنیما میں کیا گیا، جہاں سیکڑوں فرنچ مداحوں نے اپنے پسندیدہ ادکاروں کا پُر تپاک استقبال کیا۔فلم کے ننھے ہیرو جیڈن اسمتھ کے لیے فلم میں مشکل ترین کام فائٹنگ سین فلم بند کرانا تھا ، خصوصاً جیکی چن کے ساتھ، جب کہ جیکی چن کے مطابق انھیں انگریزی بولنا آج بھی آسان نہیں لگتا۔کراٹے کڈ امریکا میں باکس آفس پر پہلے نمبر پر پہنچ چکی ہے۔