تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

لکی مروت: سابق ایم این اے کے حجرے پردستی بم حملہ

جنگ نیوز -
لکی مروت: سابق ایم این اے کے حجرے پردستی بم حملہ

لکی مروت…لکی مروت میں سابق ایم این اے حاجی کبیرکے حجرے کے باہر نامعلوم افراددستی بم پھینک کرفرار ہوگئے جس سے حجرے کو جزوی نقصان پہنچا۔ڈی پی او لکی مروت محمدایوب خان کے مطابق بیگو خیل لنک روڈ پر واقع سابق ایم این اے حاجی کبیرخان کے حجرے کے باہر نامعلوم افراد نے دو دستی بم پھینکے اورر فرار ہوگئے۔دستی بم پھٹنے کے نتیجے میں حجرے کوجزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا اورملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.