5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
منڈی بہاؤالدین:معمولی تنازعہ پر فائرنگ،طالوی نژاد پاکستانی ہلاک
جنگ نیوز -
منڈی بہاؤالدین:معمولی تنازعہ پر فائرنگ،طالوی نژاد پاکستانی ہلاک
منڈی بہاؤالدین …منڈی بہاؤالدین کے نواح میں مخالفین نے معمولی تنازعہ پر فائرنگ کرکے کار میں سوار اطالوی نژاد پاکستانی کو ہلاک اور ڈرائیور کو زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق نواحی گاؤں چک فتح شاہ میں اٹلی نثراد پاکستانی عمر حیات وڑائچ کو معمولی تنازعہ پر مخالفین نے اس وقت اندھا دھند فائرنگ کر دی جب وہ کار میں سوار اپنے گھر جا رہا تھا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ہلاک ہونے والا عمر وڑائچ پندرہ روز قبل اپنی فیملی کے ہمراہ اٹلی سے اپنے والدین سے ملنے آیا تھا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔