تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

انجلینا جولی جاسوس ہیں یا نہیں، بتانے کیلئے پہنچ گئیں ماسکو

جنگ نیوز -
ماسکو ... انجلینا جولی روسی جاسوس ہیں یا نہیں۔ یہ بتانے کیلئے وہ پہنچ گئی ہیں ماسکو۔ماسکو میں اپنی نئی ایکشن تھرلر سالٹ کے پریمئر کے موقع پر جولی کا کہنا تھا یہ اتفاق ہی ہے کہ فلم ایک ایسے وقت میں ریلیز ہورہی ہے جب روس اور امریکا کے درمیان اصلی جاسوسوں کا سب سے بڑا تبادلہ ہوا ہے۔ سالٹ میں انجلینا جولی امریکی سی آئی اے کی آفیسر کا کردار ادا کررہی ہیں۔ جو روسی جاسوس ہونے کا الزام لگنے پر فرار ہوجاتی ہے۔ اور خود کو کلیئر کرنے کیلئے خطروں سے کھیلنا شروع کردیتی ہے۔ امریکا، روس اور کینیڈا میں سالٹ گزشتہ ہفتے ریلیز ہوئی ہے۔ جبکہ برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں اگلے ماہ سنیماؤں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.