5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سرگودھا، پی پی34 میں ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ شروع ہو گئی
جنگ نیوز -
سرگودھا…سرگودھا کے حلقے پی پی 34 میں ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ کا آغاز ہو گیا ہے،بیشتر پولنگ اسٹیشنز کو حساس قراردے کر اسلحہ کی نمائش پرپابندی لگادی گئی ہے۔حلقہ پی پی 34 سے مسلم لیگ نواز کے رکن صوبائی اسمبلی چودھری رضوان گل کو ڈگری جعلی ثابت ہونے کے بعد عدالت کی جانب سے نااہل قرار دے دیا گیاتھا،جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کا اعلان کیا۔انتخابات کے لیے 112 پولنگ اسٹیشنز میں 350 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جبکہ پریزائیڈنگ افسران کومجسٹریٹ کے اضافی اختیارات دیے گئے ہیں جس کے تحت وہ جعلی ووٹ کاسٹ کرنے والوں کو موقع پر ہی گرفتار کرکے جیل بھجواسکتے ہیں ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ عملے کو بیلٹ باکس اوربیلٹ پیپرز حوالے کردیے گئے ہیں۔امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ اے بی سی کیٹیگری کے تحت پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ہے۔جس میں اے اور بی کیٹیگری میں16جبکہ سی کیٹگری میں 80 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار پائے ہیں۔