5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
آزاد کشمیر کا سیاسی بحران مسلم کانفرنس کے ذریعے حل ہو گا،چوہدری شاہین
جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…آزاد کشمیر کا سیاسی بحران ٹھوس بنیادوں پر سردار عتیق احمد خان کی قائدانہ صلاحتوں اور مسلم کانفرنس کے ذریعے ہی حل ہوگا۔ یورپ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور مسلم کانفرنس کے اہم رہ نما چوہدری شاھین اختر نے پارٹی کے سربراہ سردار عتیق احمد خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ وقت نے ثابت کردیا ہے کہ سردار عتیق کی قیادت میں مسلم کانفرنس متحد ہے، انہوں نے آزادکشمیر پارلیمنٹ میں جو بھی فیصلہ کیا ہم اس کی بھرپور حمایت اور تائید کر یں گے اور یہ کہ جس رکن کو بھی پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہوگی وہی وزیراعظم آزاد کشمیر ہوگا۔ اس سلسلہ میں مسلم کانفرنس جمہوری اصولوں کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے وہی فیصلہ کرے گی جو آزادکشمیر اور وہاں کے عوام کے بہتر مفاد میں ہوگا۔