5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
امریکا میں انسان ہزاروں سال قبل ہجرت کر کے آئے تھے،مطالعہ
جنگ نیوز -
میکسیکو سٹی…فارن ڈیسک…بارہ ہزار قبل مسیح کی ایک خاتون کی باقیات سے اس نظریے کو مزید تقویت مل گئی کہ امریکا کی سرزمین پر انسان کسی اور خطے سے ہجرت کر کے آئے تھے۔امریکی خبر رساں ادارے’رائٹر‘کے مطابق امریکا سے ملنے والے ایک قدیم انسانی ڈھانچے اور باقیات کے سیٹ کو سائنسی بنیادوں پر یکجا کرنے سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ پہلی بار امریکا کے خطے پرانسان کسی اور جگہ سے ہجرت کر کے آئے تھے۔ میکسیکو کے نیشنل انسٹیٹوٹ آف اینتھروپولوجی اور ہسٹری نے ایک خاتون کے یکجا کردہ ڈھانچے سے تیار کردہ تصاویر کو جاری کیا گیا ہے جو میکسیکو کیریبین میں غالباًدس سے بارہ ہزار سال قبل رہتی تھی۔ یہ مختصر،شوخ اورخاکستری بالوں کی خاتون نظر آتی ہے۔انسٹیٹوٹ کے بیان کے مطابق اس کے جسمانی خدوخال،جلد اور آنکھوں کی مشابہت جنوب مشرقی ایشیا کی آبادی سے ملتے جلتے ہیں۔