تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اسقاط حمل کے نفسیاتی اثرات شوہروں پر زیادہ ہوتے ہیں،ماہرین

جنگ نیوز -
نیو یارک…فارن ڈیسک… اسقاط حمل سے بیوی کی بجائے مرد زیادہ افسردہ اور جذباتی توڑ پھوڑ کا شکار ہوتے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے’رائٹر‘ کے مطابق بہت سے مرد جذباتی طور پر شدید متاثر ہوتے ہیں جب ان کی زندگی کی ساتھی کا اسقاط حمل ہوتا ہے۔نئی تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ بیوی کی نسبت خاوند کو اسقاط حمل کا زیادہصدمہ پہنچتا ہے ،لیکن وہ اس دکھ پر عورتوں کی نسبت فوری قابو پا لیتے ہیں۔ ماہرین سوچتے ہیں کہ دنیا میں آنے والے بچے کا باپ سے وہ بندھن نہیں جتنا اس کی ماں سے جسمانی اور جذباتی گہرا تعلق ہوتا ہے، لہذا مردوں پر اس کا اتنا اثر بھی نہیں ہونا چاہیے۔لیکن تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ مرد اس بات کو زیادہ محسوس کرتے ہوئے نقصان، غم گین،اور بے بس نظر آتے ہیں،لیکن ان کے دکھ کی گہرائی کا پتہ چلانا مشکل ہے۔ہانک کانگ کے ویلز اسپتال میں83جوڑوں پر کی گئی ایک سال کی تحقیق کے بعد پتہ چلا کہ 40فی صد مرد نفسیاتی الجھنوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.