5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
روس اور ناٹو افواج کے افغانستان میں مشترکہ مفادات ہیں،رپورٹ
جنگ نیوز -
ماسکو…فارن ڈیسک…روس اور ناٹو کے افغانستان میں مشترکہ مفادات ہیں۔بیجنگ کے اخبار نے چینی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ رشین آرمڈ فورسز کے چیف آف اسٹاف میکارو نے ناٹو ملٹری کمیٹی کے چیئرمین گیامپاوٴلا سے ملاقات کی جس میں انہوں نے افغانستان میں موجود اتحادی افواج کو فوجی سازوسامان کی ترسیل اور فوجیوں کی نقل وحمل میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔واضح رہے کہ روس افغانستان میں پولیس کی تربیت میں تعاون کے ساتھ افغان ملٹری کو ہیلی کاپٹر فراہم کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔