5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
نئے والدین پہلے دو سال میں چھ ماہ کی نیند قربان کرتے ہیں،ماہرین
جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک…نئے والدین کو بچے کی ولادت کے پہلے دو سال میں چھ ماہ کی نیندکی کمی کا سامنا ہوتا ہے۔برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق ماں باپ اپنے پہلے بچے کی پیدائش پر شروع کے دو سالوں میں چھ ماہ کی نیند قربان کرتے ہیں۔ بچے کے رونے کی وجہ سے کئی والدین چار گھنٹے سے بھی کم نیند لیتے ہیں۔ نیند کی کمی ان کے لیے بھاری نقصان کا باعث بھی بنتی ہے جو کبھی ان کا موڈ خراب کر دیتی ہے تو کبھی ڈپریشن اور تکرار تک بات جا پہنچتی ہے اور کبھی یہ نیند ان کے تعلق ہی کو ختم کرادیتی ہے۔ نوجوان افراد کو 24گھنٹوں میں بغیر کسی مداخلت کے کم از کم5گھنٹے اور زیادہ سے زیادہ8گھنٹے نیند لینی چاہیے۔ جب کہ 64فی صد نئے والدین تین یا پونے چارگھنٹے نیند لیتے ہیں اور 12 فی صد ڈھائی گھنٹے سے بھی کم نیند لے پاتے ہیں۔