5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
جنگ نیوز -
سنگاپور…کاروباری ہفتے کے آغازپر آج ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ٹریڈنگ کے دوران امریکی خام تیل ستمبر کے سودے13 سینٹس اضافے کے ساتھ79 ڈالر11سینٹس فی بیرل جبکہ لندن برینٹ ستمبر کے سودے22سینٹس اضافے کے ساتھ77ڈالر67سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے۔عالمی تجزیہ کاروں کا کہنا کہ سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کرتے ہوئے یورپی مارکیٹوں کے کھلنے کا انتظار کررہے ہیں اور وہاں کا رجحان دیکھتے ہوئے سرمایہ کاری کا فیصلہ کریں گے۔