تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ڈہرکی: ریلوے اسٹیشن پر پڑی گندم کی ہزاروں بوریاں ضائع ہوگئیں

جنگ نیوز -
گھوٹکی…گھوٹکی کی تحصیل ڈہرکی میں ریلوے اسٹیشن کے قریب کھلے آسمان پر پڑی حکومت کی ہزاروں بوریاں گندم برسات اور کیڑا لگنے سے مٹی اور بھوسے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔صوبائی وزارت خوراک و زراعت ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ محکمے کی غفلت، لاپروائی اور مبینہ بدعنوانی کے باعث ریلوے اسٹیشن کے قریب کھلے آسمان میں پڑی گندم کی ہزاروں سرکاری بوریوں میں کیڑا لگنے کے باعث مٹی اور بھوسے کا ڈھیر بن گئی ہیں اس گندم میں گذشتہ سال قلت کے دوران خریدی گئی12 ہزار بوریاں درآمدی اور25 ہزار مقامی گندم بھی شامل ہیں۔محکمہ خوراک ذرائع کے مطابق خراب ہونے والے گندم کی مالیت9کروڑ روپے سے زائد ہے جبکہ محکمہ خوراک گھوٹکی کے مطابق ضلع میں گذشتہ سال کی ڈھائی لاکھ سرکاری گندم کی بوریاں ابھی تک فروخت نہیں ہوسکی ہیں لیکن یہ تمام گندم کی بوریاں فلور ملرز کے پاس ہی رکھی ہوئی ہیں جو کمیشن میں تنازعے کے باعث اب تک معاملات طے نہیں ہوسکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.