5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کولمبیا نے حملہ کیا تو امریکا کو تیل کی سپلائی بند کردیں گے،ہوگو شاویز
جنگ نیوز -
کراکاز…وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے خبردار کیا ہے کہ اگر کولمبیا نے حملہ کیا تو امریکا کو تیل کی سپلائی بند کردیں گے۔کراکاز میں سوشلسٹ پارٹی کی ریلی میں ہزاروں حامیوں سے خطاب میں صدر ہوگوشاویز کا کہنا تھا کہ وینزویلا کیخلاف واشنگٹن کی حمایت کے ساتھ کولمبیا کی سرزمین یا کہیں اورسے مسلح جارحیت ہوئی تو انتہائی اقدام اٹھائیں گے اور امریکی ریفائنریوں تک تیل کا ایک قطرہ بھی نہیں پہنچے گا۔ چاہے اس کی قیمت چکانے کیلئے ہمیں پیٹ پر پتھر ہی کیوں نہ باندھنے پڑیں۔ کولمبیا نے شاویز پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے بائیں بازو کے باغی گروپ کے کیمپس وینزویلا میں قائم کرنے کی اجازت دی۔ اس الزام کے بعدوینزویلا نے گزشتہ ہفتے کولمبیا کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا۔