5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اسرائیلی طیاروں کا غزہ کے زیرزمین سرنگوں پر میزائل حملہ
جنگ نیوز -
غزہ …اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے زیرزمین سرنگوں پر میزائل فائر کئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حماس کی سکیورٹی فورس کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے مصر اور فلسطین کے درمیان سرحدی پٹی پر دو زیرزمین سرنگوں پرمیزائل فائر کئے جس کے نتیجے میں سرنگوں کو نقصان پہنچا تاہم کس جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔رپوٹ کے مطابق اسرائیلی فوج اکثر وبیشتر ان سرنگوں کو نشانہ بناتی رہتی ہے ۔ اسرائیلی محاصرہ کے بعد غزہ کیلئے بنیادی ضرورت کی اشیا ان سرنگوں کے ذریعے مصر سے غزہ لائی جاتی ہیں۔