تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

عدلیہ سمیت دیگر ادارے بھی آئین کی تخلیق ہیں، جسٹس رمدے

جنگ نیوز -
اسلام آباد…آئین میں18ویں ترمیم کیخلاف دائر درخواستوں کے مقدمہ کی سپریم کورٹ کے17رکنی بنچ میں آج بھی سماعت ہوئی ، ججوں نے ریمارکس میں گزشتہ برس اپنی بحالی سے متعلق کہا کہ یہ پارلیمنٹ کی قرار داد سے نہیں ہوا بلکہ عوام کے دباؤ کا نتیجہ تھی ۔چیف جسٹس افتخار چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 17رکنی بنچ نے آئین میں18ویں ترمیم کیخلاف درخواستوں کی سماعت کی۔وفاقی حکومت کے وکیل وسیم سجاد نے دلائل میں کہا کہ عدالت آئین کی تخلیق ہے اور وہ اسی آئین کا حلف اٹھاتی ہے، اسلئے عدلیہ کسی آئینی شق کو ختم نہیں کرسکتی ۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے پوچھا کہ کیا پارلیمنٹ کی خواہشات عوامی خواہشات سے مختلف ہوسکتی ہیں ۔ جسٹس طارق پرویز نے کہا کہ پارلیمنٹ موجود تھی لیکن عوامی دباؤ پر ججز کو بحال کرنا پڑا، جسٹس خلیل الرحمن رمدے نے کہا کہ معطل ججوں کو منتخب نمائندوں سے قرار داد منظور کئے بغیر عوامی دباؤ پر بحال کرنا پڑا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی چیز حتمی نہیں خواہ وہ عدلیہ کی آزادی ہو یا پارلیمنٹ کی خودمختاری ، عدالتی فیصلے ہیں کہ عدلیہ آسمانی مخلوق نہیں ، عدلیہ آئین کی تخلیق ہے اور باقی ادارے بھی آئین کی تخلیق ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ عوام ، آزاد عدلیہ چاہتے ہیں ، ہمارے مسائل اسی لئے ہیں کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات پر عمل نہیں کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.