5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اب کیریئر کا انتخاب برین اسکین کے ذریعے کیجیے،ماہرین
جنگ نیوز -
سالٹ لیک سٹی…نئی تحقیق کے مطا بق برین اسکین کے ذریعے کیریئر منتخب کرنا بہت آسان ہو سکتا ہے ۔یونی ورسٹی آف کیلی فورنیا میں ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دماغ کا اسکین کرنے سے دماغ کے خلیوں کی جسامت اور ان کے موڈ کے ساتھ ساتھ یہ معلوم کیا جا سکتا ہے کہ کوئی شخص کس شعبے میں بہتر کارکردگی دکھا سکتا ہے اور اسے تعلیم اور کیریئر کے لیے کس فیلڈ کا انتخاب کرنا چاہیے ۔ ماہرین کے مطا بق دماغ کے MRI ٹیسٹ سے دماغ کے خلیوں کی جانچ کرکے عام ذہانت اور ذہنی رجحان معلوم کیا جا سکتا ہے۔