5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
انجلینا جولی کی ایکشن تھرلر سالٹ، انسیپشن کو پچھاڑنے میں ناکام
جنگ نیوز -
لاس اینجلس …انجلینا جولی، لیونارڈو ڈی کیپریو کو پچھاڑنے میں ناکام ہوگئیں۔ ایکشن تھرلر سالٹ کے میدان میں آنے کے باوجود سائنس فکشن انسیپشن دوسرے ہفتے میں بھی امریکی باکس آفس میں ٹاپ پر رہی۔ڈی کیپریو کی انسیپشن نے 4 کروڑ 35لاکھ ڈالر کا بزنس کرکے شمالی امریکا کے باکس آفس چارٹ میں دوسرے وِیک اینڈ پر بھی اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔ انجلینا جولی کی سالٹ افتتاحی ہفتے 3 کروڑ 65 لاکھ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ کرسٹوفر نولن کی ہدایت میں بننے والی انسیپشن میں لیونارڈوڈی کیپریو ایک ایسے چور کا کردار ادا کررہے ہیں جو خواب کی دنیا میں لوگوں کے خیالات ہتھیانے کا ماہر ہوتا ہے۔ انسیپشن نے دس دنوں میں 14 کروڑ37 لاکھ ڈالر اپنے نام کیے ہیں۔