تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

افغانستان: تیز رفتار بس الٹنے سے 22 مسافر ہلاک، 26 زخمی

جنگ نیوز -
قند ھار…فارن ڈیسک…افغانستان میں ایک تیز رفتار بس کے الٹنے سے22مسافر ہلاک ہو گئے۔ امریکی خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق افغانستان کے شہر قند ھار کے جنوب میں ضلع دمان میں ایک تیز رفتار بس الٹ گئی جس میں سوار مسافروں میں سے 22ہلاک ہو گئے۔ٹریفک پولیس کے سربراہ محمداللہ خان کے مطابق 22ہلاک اور26 مسافر زخمی ہوئے ہیں، تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ بس میں کل کتنے مسافر سوار تھے۔ بد قسمت بس کابل جارہی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.