تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ آج ملک میں داخل ہورہا ہے

جنگ نیوز -
اسلام آباد…مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ آج ملک میں داخل ہورہا ہے جس کے باعث کل سے ملک بھر میں کئی مقامات پر موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش ہوئی۔ کوٹلی میں55 ملی میٹر، جہلم 30، منڈی بہاؤالدین5، مظفرآباد3 اور پارا چنار میں2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، ملک کے بیشتر میدانہ مقامات میں آج دن کے وقت گرمی اور حبس رہنے کا امکان ہے جبکہ زیریں سندھ میں آج دوپہر اور شام کو بارش کا سلسلہ شروع ہوجائیگا۔ بارشوں کا سلسلہ آج رات پنجاب ، بلوچستان اورملک کے دیگر مقامات کی طرف بھی منتقل ہوگا جس سے آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں اکثر مقامات پر بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.