5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
افغانستان،امریکا سمیت اتحادی افواج کی ہلاکتیں دو ہزار کے لگ بھگ
جنگ نیوز -
واشنگٹن…فارن ڈیسک… افغانستان میں امریکا سمیت اتحادی افواج کی کل ہلا کتیں1967ہو گئی ہیں، اس میں 1207 امریکی فوجی،324برطانوی اور436دیگر ممالک کے فوجی مارے گئے۔ عراق جنگ میں کل ہلاکتیں 4731ہوئیں جس میں4413امریکی ،179برطانوی اور139دیگر ممالک کے فوجی ہلا ک ہوئے۔ امریکی ویب سائٹ کے مطابق افغانستا ن اور دیگر ممالک میں امریکی فوجیوں کی کل ہلاکتیں1130ہیں جس میں افغانستان میں1074 اورپاکستان میں15ہلاکتیں ہوئی۔ عراق میں جاری جنگ میں 28اپریل2005سے عراقی پولیس اور فوج کی ہلاکتیں7762جب کہ اسی عرصے میں شہریوں کی ہلاکتیں48172ہوئیں۔ 22فروری2006سے عراقی پولیس اور فوج کی ہلاکتیں5464تک پہنچ گئی اور اسی عرصے میں 42064عراقی شہریوں کو ہلاک کر دیا گیا۔2003سے بین الاقوامی سیکوریٹی فورسز کی عراق میں9566ہلاکتیں ہوئیں۔