تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بھارت،مذہبی تقریب میں زہریلا کھانا کھانے سے 400 افراد ہیضے کا شکار

جنگ نیوز -
نئی دہلی…جنگ نیوز…بھارت میں مذہبی تقریب میں کھانا کھانے والے 400 افراد ہیضے کا شکار ہوگئے، درجنوں افراد کو اسپتال پہنچا دیا گیا، متاثرہ افراد میں 15کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی صوبہ مغربی بنگال کے گاوٴں بادل پور میں ایک مذہبی تقریب میں پرساد تقسیم کیا گیا جس کے باعث چار سو افراد ہیضے کا شکار ہوگئے۔واقعے کے بعد متعلقہ حکام نے متعدد متاثرین کو اسپتال پہنچایا جبکہ اکثر متاثرین کیلئے میڈیکل کیمپس قائم کرکے چند ڈاکٹرز اور نرسزکی خدمات حاصل کی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.