5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
شاہ رخ خان نے رئیلٹی شو بگ باس4 کی میزبانی سے انکار کردیا
جنگ نیوز -
ممبئی …شاہ رخ خان نے رئیلٹی شو بگ باس4 کی میزبانی کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ بگ باس4کی میزبانی کیلئے شاہ رخ خان کو کنفرم کر دیا گیا تھا لیکن اب شاہ رخ خان نے اس شو کی میزبانی کرنے سے معذرت کر لی ہے ، جس کی وجہ وقت کی کمی ہے ۔ٹی وی چینل کے پاس شاہ رخ کا نعم البدل کوئی بھی نہیں کیونکہ امیتابھ بچن پہلے ہی کون بنے گا کروڑ پتی کی میزبانی کے لیے کنفرم ہو چکے ہیں ، اسی لیے بگ باس 4 کے میکرز نے شاہ رخ کو امیتابھ سے زیادہ پیسے کی بھی آفر کی لیکن شاہ رخ نے یہ کہہ کر معذرت کرلی ہے کہ انکے پاس بالکل بھی وقت نہیں ۔