تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اعلی تعلیم یافتہ افراد میں یاداشت کی کمی کا امکان کم ہوتا ہے

جنگ نیوز -
لندن…جدید ریسرچ کے مطا بق جو لوگ یونیورسٹی لیول یا اس سے زیادہ تعلیم حاصل کرتے ہیں ان میں یاداشت کھونے کی بیماری کے امکان دیگر لوگوں کی نسبت بہت کم ہو جاتے ہیں۔کیمبرج یونیورسٹی میں ہو نے والی اس تحقیق کے مطا بق تعلیم دماغ کے گرد ایک حفاظتی تہہ بنا دیتی ہے ، جس کی وجہ سے یاداشت کھونے یا بھولنے کی بیماری کے امکانات بہت کم ہو جا تے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی لیول یا اس سے زیادہ تعلیم حاصل کرنے سے کنفیوژن ، یاداشت کھونے اور ذہنی صلاحتیں کم ہو نے سے بچا جا سکتا ہے ۔ تعلیم کا ہر ایک سال بڑھنے سے اس بیماری کے 11 فیصد خطرات کم ہو جا تے ہیں ۔ اس ریسرچ کے لیے 872 افراد پر تحقیق کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.