5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
راجن پور اور نصیر آبادمیں سیلابی ریلے سے19 دیہات زیر آب آگئے
جنگ نیوز -
راجن پور… راجن پور اور نصیر آبادمیں سیلابی ریلے سے19 دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ راجن پور میں متاثرین نے امداد نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا،سبی کے قریب 500افراد ڈائریا میں مبتلا ہوگئے۔پنچاب کے علاقے راجن پور میں مزید چاردیہات زیرآب آگئے ہیں اور سیلاب سے متاثرہ بیشتر علاقوں کا زمینی رابطہ کئی روزسے منقطع ہے۔ ریلوے ٹریک متاثرہونے کے باعث ریلوے ٹریفک بھی معطل ہے۔راجن پورضلعی انتظامیہ کے مطابق پاک آرمی کی جانب سے آج بھی متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سامان پہنچایا جارہا ہے، جبکہ رابطہ سڑکوں کی بحالی کیلئے بھی کام تیزی سے جاری ہے۔کوٹلہ ربید میں سیلاب کے متاثرین نے امداد نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔