تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بھارتی پنجاب میں بارشوں کے بعد سیلاب سے تباہی

جنگ نیوز -
فیروز پور…بھارت کے شمالی پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے تاہم سیلاب نے کئی علاقوں میں تباہی مچادی ہے۔پاک بھارت کے درمیان بین الاقوامی سرحد پر فینسنگ کو بھی سیلاب سے نقصان پہنچا ہے۔بھارتی پنجاب میں ضلع فیروز پور میں سیلاب سے بھارتی سرحدی سکیورٹی فورس کی پوسٹ بھی زیر آب آگئی۔ جب قریبی پل کو نقصان پہنچا،جس سے کئی علاقے مکمل ا یک دوسرے سے کٹ گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ جب تک سیلاب کا پانی اترتا نہیں ہے نقصان کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.