5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لاہور ہائی کورٹ: پاک افغان ٹرانزٹ معاہدے کی تفصیلات طلب
جنگ نیوز -
لاہور …لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس خواجہ محمد شریف نے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کیخلاف درخواست پروفاقی حکومت سے معاہدے کی تفصیلات طلب کرلی ہیں ۔ عدالت نے یہ حکم شفقت ایڈووکیٹ شفقت محمودچوہان کی درخواست پردیا۔ درخواست گزار نے کہا کہ یہ معاہدہ ملکی سا لمیت کیخلاف ہے اور حکومت قوم سے غلط بیانی کررہی ہے ۔اسے سمگلنگ کوفروغ ملے گااور پاکستان میں دہشت گردوں کے داخلے کاامکان ہے ، لہذایہ معاہدہ کالعدم قراردیاجائے۔عدالت نے وفاقی اورصوبائی لاافسروں کوپانچ اگست کو معاونت کیلئے طلب کرلیا۔دریں اثنا لاہور ہائی کور ٹ نے چھ ٹرینوں کی بندش کیخلاف درخواست پر وزارت ریلوے سے7 اگست تک جواب طلب کرلیا۔ریلوے یونین کی درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ پیشگی نوٹس کے بغیر ٹرینیں بند نہیں کی جاسکتیں۔