5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
یارن پر15 فیصد برآمدی ڈیوٹی جاری رکھنے یا ختم کرنے کا فیصلہ آج ہوگا
جنگ نیوز -
کراچی …یارن پر15 فیصد برآمدی ڈیوٹی جاری رکھنے یا ختم کرنے کا فیصلہ آج وزارت ٹیکسٹائل اور اپٹما کے درمیان اجلاس میں کیا جائیگا۔آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد احمد نے جیو نیوز سے بات چیت میں بتایاکہ آج وزارت ٹیکسٹائل اور زراعت کے اجلاس میں یارن پر15 فیصد برآمدی ڈیوٹی برقرار رکھنے یا ختم کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔شہزاد احمد کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ وہ آزادانہ معیشت پر یقین رکھتے ہیں اس لیے مصنوعات کی قیمتوں کا تعین مارکیٹ کو کرنی چاہیے۔وفاقی وزارت ٹیکسٹائل نے ویلیو ایڈڈ سیکٹر کی شکایت پر ملک میں یارن کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے اس کی برآمد پر15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ایک ماہ کیلئے عائد کردی تھی جس کی میعاد آج ختم ہورہی ہے۔