تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پبی: میاں افتخار کے گھر کے قریب خودکش حملہ، 5افراد شہید، متعدد زخمی

جنگ نیوز -
نوشہرہ …نوشہرہ کے علاقے پبی میں صوبہ خیبر پختونخواکے وزیراطلاعات میاں افتخار حسین کے آبائی گھر کے باہرخود کش دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ہفتہ کوپبی میں میاں افتخار کے جواں سال صاحبزادے میاں راشد حسین کو فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا گیا تھا اور اسی سلسلے میں خان شیر گڑھی میں ان کے آبائی گھر پر تعزیت کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھا ہوا تھا، اسی دوران ایک خود کش حملہ آور نے ان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی ،جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ پولیس اہلکار کی جانب سے روکنے پر اس نے خود کودھماکے سے اڑالیا۔دھماکے کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی، پولیس نے پورے علاقے کو سیل کردیا ہے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں بارود سے بھری ایک اور گاڑی بھی موجود ہے۔ زخمیوں کو پبی کے مقامی اسپتال اور بعض کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ میاں افتخار اپنے گھر پر موجود نہیں تھے۔ وہ قریبی کالج میں تعزیت کیلئے آنے والوں سے ملاقات کررہی تھے، جبکہ گھر میں خواتین کیلئے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیاگیاتھا۔ دھماکے سے تین سے چار دکانوں کو نقصان پہنچا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.