تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پبی :2 خودکش بمباروں کی موجودگی کی اطلاع، سر چ آپریشن شروع

جنگ نیوز -
پبی …سی سی پی اور پشاور لیاقت علی نے بتایا ہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین کے قریب مزید دو خودکش حملہ آوروں کی موجودگی کی اطلاع ملی ہے، جن کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاگیا ہے۔ پبی میں وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ کرنیوالا بمبار نو عمر لڑکا تھا، دھماکے میں 8سے 10کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ان کا کہنا تھاکہ خودکش حملہ آور پہلے ہی چیک پوائنٹ پر روک لیا گیا تھا، جس پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑالیا،تاہم پولیس اہلکاروں نے اپنی جانیں نچھاور کرکے لوگوں کو بڑے نقصان سے بچالیا۔ سی سی پی او کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایک جگہ جمع نہ ہوں اور گھرپر رہیں تاکہ پولیس اہلکاروں کو سرچ آپریشن میں آسانی ہو۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بظاہر دھماکے کا ٹارگٹ مسجد میں بیٹھے افراد تھے، جو فاتحہ خوانی کیلئے آئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.