تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی:ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کم سن بچی جاں بحق ،ماں زخمی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی ماڑی پور کے علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک کم سن بچی جاں بحق اور اس کی ماں زخمی ہوگئی جبکہ فائرنگ کے دیگر واقعات میں2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ ماڑی پورکی حدود ہاکس بے چورنگی کے پاس ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر نامعلوم ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں5سالہ بچی علیزہ عرف زویا دختر شفیق جاں بحق اور اس کی ماں رخسانہ شدید زخمی ہوگئی۔ متوفیہ کی لاش اور زخمی خاتون کو جناح اسپتال پہنچایا گیا۔تھانہ چاکیواڑہ کی حدود بہار کالونی سے شیر علی نامی شخص کے اغوا کے بعد ہونیوالی فائرنگ سے 2 افراد مجاہد اور گل حسن زخمی ہو گئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.