5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی:ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم قائد آباد سے گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی موچکو پولیس نے سیاسی جماعت کے ایک کارکن کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایک ملزم کو قائد آباد سے گرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق موچکو انوسٹی گیشن پولیس نے لانڈھی ، قائد آباد کے علاقے میں واقع ایک پولٹری فارم پر چھاپہ مارکر زاہد نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ جس نے اپنے دیگر ساتھیوں جمیل، طارق اور ساقی کے ساتھ مل کر چند روز قبل بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ کر کے کے ایک کارکن عبدالمالک کو ہلاک کیا تھا۔ گرفتار ملزم کے ساتھی چھاپے کے وقت جائے پناہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس فرار ملزمان کی تلاش کر رہی ہے۔