5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
نقاب پر پابندی والی ریاستوں میں مسلم خواتین چہرہ کھلا چھوڑسکتی ہیں،فتویٰ
جنگ نیوز -
جدہ …سعودی علما نے فتویٰ دیا ہے کہ فرانس سمیت جن یورپی ریاستوں میں نقاب پہننے پر پابندی ہے وہاں مسلم خواتین چہرے کو کھلا چھوڑسکتی ہیں، تاہم خواتین کو ایسے ممالک میں سیاحت کی غرض سے جانے سے گریز کرنا چاہئے۔اسلامی فقہ کے اسکالر شیخ محمد النجیمی اور عالم دین اور مصنف شیخ عائِض القَرنِی کی جانب سے یہ فتویٰ فرانس کے ایوان زیریں میں منظور ہونیوالے اُس بل کے دو ہفتے بعد سامنے آیا ہے جس کے تحت پبلک مقامات پر برقع اوڑھنے یا نقاب پہننے والی خواتین پر جرمانہ عائد کیا جائیگا۔ شیخ النجیمی کے مطابق فرانس میں مستقل رہائش رکھنے والی خواتین کو اگر نقاب اوڑھنے میں کسی نقصان کا اندیشہ ہے تو وہ چہرہ کھلا چھوڑ سکتی ہیں۔ شیخ النجیمی اور شیخ القرنی سعودی عرب کی سرکاری طور پر فتوے کی اتھارٹی (کونسل آف سینئر اسکالرز(جید علما کی کونسل کے رکن نہیں ہیں۔