5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
درہ آدم:پاگل شخص نے بیوی اور3 بہنوں سمیت5 خواتین قتل کردیں
جنگ نیوز -
کوہاٹ …درہ آدم خیل میں پاگل شخص نے اپنی بیوی اورتین بہنوں سمیت5 خواتین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،فائرنگ کی زد میں آکر دو بچے بھی زخمی ہوئے۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ایف آر کوہاٹ درہ آدم خیل کے علاقے عجب خان کلے میں اعتبار خان نامی پاگل شخص نے گھر میں موجود بندوق اٹھا کر اچانک فائرنگ شروع کردی،جس سے پاگل شخص کی بیوی اور تین بہنوں سمیت پانچ خواتین موقع پر جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہو گئے ۔ پاگل شخص ہوائی فائرنگ کرتا ہوا گھر سے باہر نکلا اور گھر کے باہر موجود قبرستان کی قبروں پر بھی فائرنگ کی۔فائرنگ کے بعد ملزم جائے واردات سے فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے جبکہ علاقہ مکینوں نے لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ڈسٹرکٹ ہیلتھ یونٹ منتقل کردیا ہے جہاں زخمی بچوں کو طبی امداد دی جارہی۔