5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
نیوزی لینڈ: 16 ویں منزل سے گرنے والا لڑکا زندہ بچ گیا
جنگ نیوز -
ویلنگٹن…جنگ نیوز… نیوزی لینڈ میں 15 سالہ لڑکا ایک رہائشی عمارت کی سولہویں منزل سے گرنے کے باوجود معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔ نیوزی لینڈ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق 15 سالہ لڑکے کو جب اسپتال لایا گیا تو اس کی کلائی اور ایک پسلی ٹوٹی ہوئی تھی اور ٹانگیں شدید زخمی تھیں۔اطلاعات کے مطابق لڑکا160فٹ کی اونچائی سے کار پارکنگ کی چھت پر گرا۔ ڈاکٹروں کے مطابق اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ تیزی سے روبصحت ہے۔